اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ رضا رمضانی نے اپنے پیغام کے ذریعے اصفہان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ سید کمال فقیہ ایمانی کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے پیغام میں مرحوم کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے: مرحوم حوزہ علمیہ اصفہان کے درخشان انقلابی چہروں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے، لوگوں کی خدمت اور یتیموں کی دستگیری میں گزار دی۔ دینی اور علمی مراکز کا قیام، متعدد ہسپتالوں کی تعمیر، ضرورتمندوں کے لیے رہائش گاہوں کی تعمیر اور تبلیغ دین کے لیے مختلف ممالک کا سفر مرحوم کے نمایاں کارناموں کا حصہ ہے۔
تعزیتی پیغام کا مکمل ترجمہ حسب ذیل ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم
گرانقدر اور خدمتگزار عالم دین حضرت آیت اللہ الحاج سید کمال فقیہ ایمانی کا انتقال وہ بھی سید الشہداء(ع) کے ایام شہادت میں، انتہائی دکھ اور افسوس کا سبب بنا۔
مرحوم حوزہ علمیہ اصفہان کے درخشان اور نمایاں انقلابی چہروں میں سے ایک تھے کہ جنہوں نے اپنی بابرکت عمر تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے، لوگوں کی خدمت اور یتیموں کی دستگیری کرنے میں صرف کر دی۔
دینی اورعلمی مراکز کا قیام، متعدد ہسپتالوں کی تعمیر، ضرورتمندوں کے لیے رہائش گاہوں کی تعمیر اور تبلیغ دین کے لیے مختلف ممالک کا سفر مرحوم کے نمایاں کارناموں کا حصہ ہے۔
نیز امام خمینی (رہ) کے حکم سے تفسیر قرآن کی تالیف اور پھر اس کا ترجمہ اور امریکہ و یورپ میں اس کی تقسیم اس عالم دین کی خدمات تھیں۔
اس عظیم مرد کا نقصان حقیقت میں ناقابل تلافی نقصان ہے اور اس موقع پر ہم حضرت بقیۃ اللہ الاعظم - ارواحنا له الفداء -، رہبر انقلاب اسلامی ، مراجع کرام، اصفہان کے عوام، مرحوم کے شاگردوں اور ان کے عقیدتمندوں نیز مرحوم کے اہلخانہ کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔
مرحوم کے لیے بارگاہ رب العزت سے بلندی درجات اور سید الشہداء (ع) کے ساتھ حشر و نشر اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل برائے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
...........
242