23 جولائی 2021 - 10:52
کینیا میں شیعہ مبلغ کا انتقال

کینیا کے شیعہ عالم دین اور مبلغ اسلام، حجۃ الاسلام و المسلمین عیسی کاگوما کا انتقال ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیا کے شیعہ عالم دین اور مبلغ اسلام، حجۃ الاسلام و المسلمین عیسی کاگوما کا انتقال ہو گیا ہے۔
مرحوم نے عنفوان جوانی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزہ علمیہ قم میں تعلیمات اہل بیت(ع) سے خود کو سیراب کرنے کے بعد اپنے ملک کا رخ کیا اور آخری عمر تک حوزوی دروس کی تعلیم و تدریس کا سلسلہ اپنے ملک میں جاری رکھا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین عیسی کاگوما نے اپنی مبارک زندگی کے دوران کئی افراد کو مذہب تشیع سے آشنا کیا اور انہیں مسلمان اور شیعہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین عیسی کاگوما کینیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہاؤس کے ساتھ بھی تعاون رکھتے تھے اور فارسی زبان کی تعلیم پر مشتمل کورسس بھی منعقد کیا کرتے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲