اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبے دیرالزور میں امریکی اتحادیوں کے ایک فوجی اڈے پر سائرن بجنے کے بعد مقامی ذرائع نے راکٹ حملے کی خبر دی ہے۔
صابرین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ دیرالزور میں امریکی فوجیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں تیل کے ایک بڑے ڈپو سے سائرن بجنے کی آوازيں دور دور تک سنائی دی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ علاقہ عراق کے ساتھ ملنے والی سرحد پر واقع ہے۔
صابرین نیوز کے مطابق کنیکو سے معروف اس فوجی اڈے پر کم ازکم 4 راکٹ فائر کئے گئے ہيں۔دیرالزور کے مشرقی علاقے میں واقع اس فوجی اڈے پر گزشتہ ایک ہفتے میں ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس قبل ہونے والے حملے میں 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲