9 اپریل 2021 - 16:27
یمن کے صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد اور یمنی فورس کے درمیان شدید جھڑپیں

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب کے مختلف مغربی علاقوں منجملہ جبل مراد، پر دو بار، صرواح پر تیرہ بار اور مدغل پر دو بار شدید بمباری کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی تیز رفتار پیش قدمی کی بنا پر سعودی اتحاد نے صوبے کے مغربی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب کے مختلف مغربی علاقوں منجملہ جبل مراد، پر دو بار، صرواح پر تیرہ بار اور مدغل پر دو بار شدید بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے صوبے مآرب میں گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے یمن کی سالویشن حکومت کے فوجیوں اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲