اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان کے شہر بنگلورو پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ایران اور ہندوستان کے درمیان تاریخی و ثقافتی اشتراکات اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے طولانی سواحل ، بحر ہند کے ساتھ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کی ممتاز پوزیشن، دونوں ممالک کے تعلقات میں خاص اہمیت کی حامل ہے۔
اپنے اس دورے میں جنرل امیر حاتمی ہندوستان کے وزیر دفاع سمیت اس ملک کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کے وزیر دفاع جنرل حاتمی ہندوستان میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کے وزراء دفاع کے اجلاس میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔ ایرانی وزیر دفاع بنگلور میں فضائی وسائل کی نمائشگاہ کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی، ہندوستان کے اپنے ہم منصب راج ناتھ سنگھ کی دعوت پر ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲