23 مئی 2020 - 10:00
News ID: 1039602
پاکستان میں جمعے کے روز قومی ایئر لائن پی آئی اے کا ایک مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ یہ طیارہ لاہور سے کراچی کی طرف آ رہا تھا جو لینڈنگ سے محض ایک منٹ قبل تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا اور آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے میں عملے کے آٹھ افراد سمیت ننانوے مسافر سوار تھے جن میں سے دو مسافروں کے زندہ بچ جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ اس وقت ریسکیو آپریشن زوروں پر جاری ہے