اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق منگل کو میر شکیل الرحمان کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔ سماعت کے دوران میر شکیل الرحمان کے وکیل نے ان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اپنے دلائل پیش کئے۔
اس رپورٹ کے مطابق عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد میر شکیل الرحمان کو بارہ مئی تک کے جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو احتساب عدالت نے لاہور میں ایک پراپرٹی کی خریداری کے معاملے میں پانچ مارچ کو عدالت میں طلب کیا تھا۔
احتساب عدالت نے اس کے بعد بارہ مارچ کو انہیں دوبارہ طلب کیا اور ان کی گرفتاری کے احکامات صادر کردیئے ۔ پاکستان کے بہت سے صحافتی حلقے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے رہے ہیں ۔
342/