اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔
1۔ جھوٹ نہ بولے۔
2۔ آنکھوں کو گناہوں سے بچائے۔
3۔ جھگڑا نہ کرے۔
4۔ حسد سے پرہیز کرے۔
5۔ غیبت نہ کرے۔
6۔ حق کی مخالفت نہ کرے۔
7۔ غصہ نہ کرے۔
8۔ گالی نہ دے۔
9۔ دوسروں کو زحمت میں نہ ڈالے۔
10۔ کسی کو برا بھلا نہ کہے۔
11۔ کسی کو طعنہ نہ دے۔
12۔ کسی سے جنگ و جدال نہ کرے۔
13۔ کسی پر ظلم نہ کرے۔
14۔ خداوند متعال کی یاد سے غافل نہ ہو۔
15۔ نماز کی حفاظت کرے۔
16۔ زیادہ تر خاموش رہے۔
17۔ حلیم و بردبار ہونا۔
18۔ سچ بولے۔
19۔ برے لوگوں سے دوری اختیار کرے۔
20۔ لہو ولعب سے بچے۔
21۔ کسی سے دشمنی نہ رکھے۔
22۔ چغل خوری نہ کرے۔
23۔ قیامت کے لیے آمادہ رہے۔
24۔ خدا کے دیدار کے لئے آخرت کا سامان تیار کرے۔
25۔ عبادت اور روزمرہ کی زندگی میں خاضع رہے۔
26۔ اپنے اسرار کو محفوظ رکھے۔
27۔ اپنے دل کو یاد خدا سے بھر دے۔
28۔ اپنے بدن کو نجس اور حرام سے پاک کرے۔
29۔ خدا کا خوف اور اس سے امید رکھنے والا دل رکھے۔
حوالہ:
(وسائل الشیعہ جلد 7 صفحہ 119)
342/