اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی شب اپنی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کو اس وقت جنگی حالات کا سامنا ہے اور آئندہ ہفتے تک کورونا کی بھینٹ چڑھنے والوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس وقت امریکی اسپتالوں میں ضرورت سے زیادہ طبی وسائل فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
امریکی یونیورسٹی جان ہاپکینز کے اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار ایک سو پچاس افراد کو کورونا کے سبب اپنی جان گنوانی پڑی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں تین لاکھ چھپن ہزار نو سو بیالیس افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے دس ہزار پانچ سو چارمبتلا افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
342