30 مارچ 2020 - 09:31
سعودی عرب کے اندر گرا یمنی میزائل

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ روز یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ ہفتے اور اتوار کی درمیابی شب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں چند شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ سعودی عرب نے اس خبر کے بعد دعوا کیا تھا کہ اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے دو میزائلوں کو ہوا میں تباہ کیا ہے۔ اس درمیان ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ایک یمنی میزائل کو سعودی عرب کے اندر گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ آل سعود کے تعینات کردہ امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم انہیں تحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔