اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل سید عبد الرحیم موسوی کی قیادت میں ایرانی فوج کے اعلی افسروں کا ہنگامی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ہوا ، جس میں ملک بھر میں موجود آرمی میڈیکل مراکز کے علاوہ 300 جدید میڈیکل سینٹر قائم کرنے اور بائیولوجیکل اور حیاتیاتی دفاعی مشقوں کو آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ ہم حیاتیاتی دفاعی مشقوں میں فوج کی تمام تر صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کریں گے۔
واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے مسلح افواج میں صحت ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور بائیو لوجیکل دفاعی تیاریوں کے حکم کے بعد ایرانی فوج کے سربراہ نے ملک بھر میں بائیولوجیکل دفاعی مشقوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔