14 مارچ 2020 - 13:18
اقوام متحدہ کے ملازمین بھی کورونا وائرس کا شکار

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کو 4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چار ہفتوں کیلئے کو بند کردیا گیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کو  4 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد چار ہفتوں کیلئے کو بند کردیا گیاہے۔ کورونا وائرس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز تک پہنچ گیا۔ چار ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد عالمی ادارے نے چار ہفتوں کیلئے ہیڈ کوارٹرز کو بند کردیاہے۔193 افراد پر مشتمل اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے ملازمین کو کورونا وائرس کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔اطلاعات کے مطابق نیویارک میں قائم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے ملازمین کو رخصت پہ بھیجنے کا فیصلہ فلپائن کے سفارت کار میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد کیا گیا۔یاد رہے کہ ایمرجنسی سروسز اور ترجمہ کرنے والے ڈپارٹمنٹ کے ملازمین پر ان احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔

لیبلز