اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی محکمہ جنگ پنٹاگون کے مطابق مارک ایسپر کا سولہ سے بیس مارچ تک ہونے والا جنوبی اور وسطی ایشیا کا دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پنٹاگون نے مزید کہا کہ یہ دورہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ملتوی کیا گیا ہے۔
ادھر امریکی صدر ٹرمپ کے کورونا میں ملوث ہونے کے شکوک و شبہات کے باوجود وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کسی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک ایسے وقت جب امریکہ میں کورونا وائرس کے نو سو اکہتر کیسز کی تصدیق ہو چکی اور اب تک وباء سے تیس ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، وہائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ امریکی صدر کو کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔