اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمنی میڈیا کے مطابق حفظ قرآن کے سولیں سالانہ مقابلے جمعرات سے وزارت اوقاف کے تعاون سے شروع ہورہے ہیں۔
وزارت اوقاف کے نمایندے صالح الخولانی کے مطابق مقابلوں کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج اور حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی بتائی گیی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفاظ کرام کی بھی ذمہ داری اہم ہے کہ وہ معاشرے میں قرآنی اقدار کے مطابق زندگی کے حوالے سے شعور فراہم کریں۔
ادارہ ثقافت کے قرآنی امور کے سربراہ «قیس الطل» نے مقابلوں کو قرآنی اقدار کی ترویج کے حوالے سے اہم قرار دیا اور کہا کہ دشمن پر غلبے کا راستہ قرآنی تعلیمات میں مضمر ہے۔
افتتاحی تقریب میں وزارت اوقاف کے علاوہ دیگر اہم دانشور، علما اور قرآن مجید کے شوقین حضرات شریک تھے۔/
/129
20 فروری 2020 - 05:10
News ID: 1011737
حفظ قرآن کریم کا مقابلہ یمن کی صنعاء قرآنی یونیورسٹی میں منعقد کی جارہی ہے۔