اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے منگل کو بتایا کہ اس نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے - پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ یہ میزئل سمندر اور زمین میں چھے سوکلومیٹرکے فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔گذشتہ ایک مہینے کے دوران پاکستان نے یہ دوسرا میزائل تجربہ کیا ہے - پاکستانی فوج کے ترجمان میجرجنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اس تعلق سے بتایا کہ رعد ٹو کی رینج چھے سو کلومیٹر ہے اور یہ اپنے اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ لگانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے- ان کا کہنا تھا کہ اس میزائل میں جدید نیوی گیشن اور گائیڈنس کا نظام موجود ہے جس کی بنا پر یہ میزائل اپنے اہدف کو صحیح طریقے سے نشانہ بناسکتا ہے۔
/129
19 فروری 2020 - 07:23
News ID: 1011568
پاکستان نے فضا سے مارکرنے والے کروز میزائل رعد ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے