اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یورپ میں فوجی مشقوں کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے، فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔ سرد جنگ ختم ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور 25 برس میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں جو اپریل سے جولائی تک جاری رہیں گی، یہ مشقیں نہ صرف جرمنی کے مختلف علاقوں بلکہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں بھی کی جائیں گی۔ امریکہ کی زیر کمان ان مشقوں میں 18 دیگر نیٹو ممالک کے 17 ہزار فوجی بھی حصہ لیں گے۔
/129
10 فروری 2020 - 04:23
News ID: 1009068
امریکہ نے یورپ میں فوجی مشقوں کے لیے 20 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔