اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تیونس کے صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے صدرقیس سعید اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔ تیونس کے صدارتی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تیونس کے صدر اس سفر میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے سلسلے میں الجزائر کے اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ تیونس کے صدر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے جہاں وہ الجزائر کے اعلی حکام کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
/129
3 فروری 2020 - 05:43
News ID: 1007351
تیونس کے صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کے صدرقیس سعید اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر الجزائر پہنچ گئے ہیں۔