31 اگست 2025 - 16:42
استکہلم میں شہریوں کا غزہ میں صحافیوں کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوئیڈن کے دارالحکومت استکہلم میں شہریوں نے"راہِ غم" کے عنوان سے احتجاجی جلوس نکالا اور غزہ میں فلسطینی صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سوئیڈن کے شہریوں نے استکہلم میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کا مقصد غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں کے قتل کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

شرکت کنندگان نے غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید کی۔

مظاہرین  نے سوئیڈش حکومت پر اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی کے الزامات لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف واضح موقف اختیار کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر خاموشی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مزید بڑھاوا دے رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha