9 نومبر 2026 - 20:55
مصر کا ایران جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی حل پر زور

مصر نے ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بحران کا تسلسل خطے اور عالمی سطح پر بحری آمدورفت کی آزادی، توانائی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی تعاون اور بیرونِ ملک مقیم مصری شہریوں کے امور کے وزیر بدر عبدالعاطی نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران جنگ کی تازہ صورتحال اور اس کے علاقائی و عالمی امن و استحکام پر اثرات کے حوالے سے قاہرہ کا مؤقف بیان کیا۔

عبدالعاطی نے پیر کے روز پیرس کے دورے کے دوران، جہاں وہ شراکت دار ممالک کے ساتھ گروپ سیون (G7) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے، فرانسیسی اخبار ’’لوموند‘‘ اور نیوز چینل ’’فرانس 24‘‘ کو انٹرویو دیا۔

ایران جنگ سے متعلق صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے سیاسی اور سفارتی راستوں کو ترجیح دینے اور بحران کے خاتمے کے لیے پائیدار حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر کے وزیر خارجہ نے بحران کے جاری رہنے کے علاقائی سلامتی پر مرتب ہونے والے اثرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ بحری آمدورفت کی آزادی اور بین الاقوامی تجارت کے بہاؤ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

انہوں نے موجودہ صورتحال کے اقتصادی اور تزویراتی پہلوؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحران کا تسلسل علاقائی اور عالمی سطح پر توانائی اور غذائی تحفظ پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔

انٹرویوز کے ایک اور حصے میں بدر عبدالعاطی نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قاہرہ کے مستقل مؤقف کی وضاحت کی اور غزہ میں قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جامع منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

مصر اور امریکا کے تزویراتی تعلقات، یمن کی صورتحال، قاہرہ اور طرابلس کے تعلقات اور یوکرین بحران بھی ان انٹرویوز کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔

یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی عبدالعاطی نے بحران کے خاتمے کے لیے پُرامن اور سفارتی حل تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha