دشمن شناسی
-
تدبر فی القرآن؛
گھبراؤ نہیں، دشمن کی چیخ و پکار خدا کی قدرت کے سامنے محض دھوکہ ہے
سورہ حج کی آیات 65 تا 72 میں خدائے متعال نے ان دشمنوں کی نوعیت بتائی ہے جو بغیر علم کے تنازعات، دھونس دھمکیوں اور جھگڑوں میں مصروف رہتے ہیں لیکن خدا کی قدرت مطلقہ کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ یہ آیات ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ دشمن کے تمام شور شرابوں کے پیچھے درحقیقت ضعف و کمزوری، احساس کمتری اور حیرت و گھبراہٹ کارفرما ہے۔
-
تدبر فی القرآن؛
اس دشمن کا انجام طاقت اور دولت نہیں؛ دہشت اور تباہی ہے
سورہ انبیا کی آخری آیات میں قرآن کریم بتاتا ہے کہ جو دشمن انکار، تفرقہ اندازی اور اپنی طاقت کی نمائش کے ذریعے باطل کی راہ پر گامزن ہیں وعدہ حق کی تکمیل کے وقت ان کو ایک ایسے چہرے کا سامنا ہوگا جس کی انہیں توقع بھی نہیں تھی۔ ان کا انجام اقتدار اور فتح نہیں بلکہ حیرت، دہشت اور مکمل تباہی وبربادی ہے۔
-
تدبر فی القرآن؛
دشمن کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، شکست اس کا مقدر ہے
سورہ انبیاء کی آیت نمبر 48 میں اللہ نے فرمایا: تمام جابر طاقتوں کا انجام واضح ہے۔ فرعون اپنی ظاہری ہیبت کے ساتھ ٹوٹ چکے اور مشرکین اپنی تمام دشمنی کے ساتھ شکست کھا گئے۔ یہ ایک الٰہی سنت ہے کہ حق کے خلاف کھڑا ہونے والا کوئی بھی محاذ، چاہے وہ طاقتور ہی کیوں نہ ہو، منہدم ہو جاتا ہے۔
-
حدیث ولایت؛
امام خامنہ ای کے تجزیاتی نظام میں امریکہ کی ایران دشمنی کی تشریح
رہبر انقلاب اسلامی کا حالیہ جامع اور اہم بیان، کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کا اختلاف ایک بنیادی اختلاف ہے" کئی پرتوں پر مشتمل پیغام کا حامل ہے۔ "اسلامی انقلاب آزادی اور خودمختاری پر قائم ہے اور امریکی نظام تسلط پسندی پر، اور ایسے دو متضاد عناصر ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اس بات کو ذہن نشین کرنا چاہئے کہ امریکہ کی دشمنی محض زبان یا بیان تک محدود نہیں تھی؛ یہ ایک مسلسل عملی اقدام سے عبارت تھی۔ جہاں کہیں بھی انہیں موقع ملا اور جہاں کہیں بھی ممکن ہؤا، انہوں نے ایران کے قومی مفادات کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچایا۔
-
دشمن شناسی قرآن کی روشنی میں؛
دشمن اس طرح ہم پر اور ہمارے خیالات پر تسلط جماتا ہے
خداوند متعال نے سورہ مبارکہ نحل میں دشمنوں کی حقیقی تصویر کشی کی ہے کہ وہ کس طرح حقائق کا انکار کرتے ہیں اور فریب، جعل سازی، جھوٹ اور حقائق کی تحریف (یعنی مسخ کرنے) کے ذریعے معاشرے کو راہِ ہدایت کے راستے سے روکتے ہیں اور اس پر تسلط جمانے کی کوشش کرتے ہیں۔
-
تفسیر قرآن کریم؛
شیطان باہر سے نہیں بلکہ دلوں سے انسان پر تسلط جماتا ہے
خدائے متعال خبردار کرتا ہے کہ دشمن نہ صرف سے باہر سے بلکہ دلوں سے بھی وسوسوں کے ذریعے داخل ہوتا ہے۔ آج نرم جنگ، وہی ابلیسی نقشے کا تسلسل ہے۔
-
قرآن کریم؛
وہ قرآنی حکمت عملی جو دشمن پر ہماری فتح کی ضمانت دیتی ہے + ویڈیو
اللہ تعالی نے سورہ رعد کی آیات میں دشمن کے مقابلے میں مؤمنین کی حکمت عملی بیان فرماتا ہے۔ یہ راستہ سکون و اطمینان کا باعث بھی ہے اور آخری فتح کی ضمانت بھی فراہم کرتا ہے۔