امریکہ کا زوال
-
فرعونوں کا انتقال؛
عراق پر امریکی حملے کے پُر زور حامی، ڈک چینی بھی آنجہانی ہو گئے!
سابق امریکی نائب صدر اور 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے مرکزی کرداروں میں سے ایک 'ڈک چینی' 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
-
حدیث ولایت؛
ایران کے رہبر معظم کا موقف دنیا کے رہنماؤں کے لئے نمونۂ عمل ہونا چاہئے، سوشل میڈیا کے غیر ملکی صارفین+ تصاویر
امام خامنہ ای (حفظہ اللہ) نے کل پیر کے روز طلبہ و طالبات کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان تعاون کے قابل غور ہونے کے لئے تین اہم نکات بیان کیے، جنہیں غیر ملکی صارفین کی طرف سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔
-
اسرائیل غزہ کا ماڈل لبنان میں بھی دہرا سکتا ہے
لبنانی روزنامہ الاخبار خبردار کرتا ہے کہ لبنان کو علاقائی معادلات اور امریکہ کے سابق منصوبے میں نظر انداز کیے جانے کے بعد اسرائیل اس ملک کے خلاف عسکری اور سیاسی دباؤ بڑھا سکتا ہے اور غزہ میں بروئے کار لائے گئے ماڈل کو لبنان پر بھی آزمایا جا سکتا ہے۔
-
ڈالر نے امریکہ کا اصل چہرہ دکھا دیا
امریکی فیڈرل ریزرو نے سود کی شرح میں کمی میں تاخیر کر کے ایک بار پھر ڈالر کو مضبوط تر پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ لیکن اس ظاہری طاقت کے پیچھے، 'امریکہ اور عالمی بالادستی رکھنے والی کرنسی کے طور پر ڈالر' کے بتدریج زوال کی علامات عیاں ہو گئی ہیں۔
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
بحیرہ جاپان میں روسی اور چینی جنگی جہازوں کا مشترکہ مشن + کچھ اہم نکات
روس اور چین کے جنگی جہاز مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل میں مشترکہ گشت کے لئے جمعرات کی صبح بحیرہ جاپان میں داخل ہو گئے۔
-
شدید تھپڑ؛
امریکی وزارت جنگ نے اپنے العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل لگنے کا اعتراف کرلیا
امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے مشرق وسطی میں اپنے سب سے بڑے، العدید فوجی اڈے پر ایرانی میزائل لگنے کا اعتراف کرلیا۔
-
تصویری خبر | العدید پر حملہ امریکہ کے منہ پر شدید تھپڑ جو دہرایا جا سکتا ہے
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، Khamenei.ir کے X اکاؤنٹ پر ایک معنی خیز تصویر اس متن کے ساتھ شائع ہؤا ہے: اسلامی جمہوریہ نے امریکہ کے منہ پر شدید تھپڑ رسید کیا؛ خطے میں اس کے اہم مرکز، العدید اڈے پر حملہ کیا اور اس کو نقصان پہنچایا۔ یہ کہ ایران کو خطے میں بڑے امریکی مراکز تک رسائی حاصل ہو اور جب چاہے ان کے خلاف اقدام کر سکتا ہوں، یہ چھوٹا واقعہ نہیں ہے، بڑا واقعہ ہے اور اسے دہرایا جا سکتا ہے۔
-
ایک سلطنت کا زوال؛
ویڈیو | امریکی پرچم لاس اینجلس میں جلایا گیا؟
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، تہران یونیوسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر فؤاد ایزدی نے اپنے ایکس پیغام میں لکھا: گذشتہ روز لاس اینجلس میں انسانی حقوق کے حامی مظاہرین نے امریکی پرچم کیوں جلایا؟۔۔۔ اس لئے کہ وہ اس جھنڈے کو نسل کشی اور نسل پرستی کی علامت سمجھتے ہیں۔
-
تصویری خبر | کیا دو سابقہ سپر پاورز کا انجام امریکہ کا بھی منتظر ہے؟
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | 37 سال قبل آج کے دن سرخ فوج 3000 دن کی جنگ کے بعد افغانستان سے نکل گئی تھی اور اس کے فوراً بعد سوویت یونین اپنی سپر پاور کا درجہ کھو بیٹھا تھا۔۔۔۔ برطانیہ بھی 19ویں صدی میں کابل چھوڑ کر انگلستان بن گیا۔۔۔ امریکہ نے دو دہائیوں کے بعد اکیسویں صدی میں افغانستان سے اپنا قبضہ ختم کیا۔۔۔ کیا دو سابقہ سپر پاورز کا انجام امریکہ کا بھی منتظر ہے؟
-
یہ پاک بھارت کشیدگی پر امریکی صدر کا بیان ہے: "پاک بھارت کشیدگی ڈیڑھ ہزار سال پرانی ہے!! + ایک نکتہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے مسائل خود حل کرلیں گے۔