سپریم کورٹ نے پیر کو اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسدالدین اویسی کی درخواست پر سماعت کے لئے رضامندی ظاہر کی اور دوبارہ لسٹ کرنے پر اتفاق کیا جس میں امید (UMEED) پورٹل کے تحت 'وقف بائی یوزر' سمیت تمام وقف املاک کے لازمی رجسٹریشن کے لئے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی ہے۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز راجستھان میں بی جے پی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں منظور کیے گئے تبدیلیٔ مذہب مخالف قانون پر تنقید کرتے ہوئے حکمراں پارٹی پر آئین کی توہین کرنے کا الزام لگایا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے متنازع بیان پر سیاست گرم ہو گئی ہے۔ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک میں دراندازی کی وجہ سے مسلم آبادی میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلین اور کانگریس نے اس بیان پر سوال اٹھایا ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم آئی ایم) نے وقف ترمیمی بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کو جنتر منتر پر احتجاج کیا۔ پولیس نے 3 سے 5 بجے تک ہونے والے احتجاج میں صرف 100 لوگوں کو شرکت کی اجازت دی۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے احتجاج سے خطاب کیا۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتر پردیش کی حکومت دنیا کو یہ کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ ایسے پوسٹرز پر اعتراض کر رہی ہے جن میں محض محبت کا اظہار ہے۔
اویسی نے ٹرمپ انتظامیہ کے H1B ویزا فیس کو 100,000 امریکی ڈالر تک بڑھانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہندوستانیوں پر اثر پڑے گا، کیونکہ تقریباً 71 فیصد ایسے ویزا رکھنے والے ہندوستانی شہری ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔