اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

28 جولائی 2024

2:15:28 PM
1474897

صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے حکم تقرری کا متن + حکم نامے کی تصویر

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے آج صبح ایک شاندار تقریب میں ـ شہداء کے اہل خانہ، مختلف شعبوں کے نمائندوں، سول اور فوجی حکام اور مقیم سفیروں کی موجودگی میں ـ قانونی اساسی [آئین] کے آرٹیکل 110 کی شق 9 کی رو سے، ڈاکٹر پزشکیان کو دی گئی عوامی رائے کی توثیق کر دی اور انہیں صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے طور پر مقرر فرمایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے توثیقی حکم نامے میں، چودہویں صدارتی انتخابات کے پرسکون انعقاد کو ملت ایران کا اعزاز قرار دیتے ہوئے اسے ملک کے سیاسی ماحول کی عقلیت اور وقار کی علامت قرار دیا اور ملت کے منتخب صدر کو عقلمند، صادق، عوامی اور دانشمند جیسے اوصاف سے نوازا۔

حکم توثیق کا متن ـ جسے رہبر انقلاب کے دفتر کے سربراہ آیت اللہ محمدی گلپایگانی نے پڑھ کر سنایا ـ حسب ذیل ہے:

 بسم اللہ الرّحمن الرّحیم

والحمدللہ رب العالمین و صلی اللہ علی محمد و آلہ الطاہرین سیما بقیۃ اللہ فی العالمین

حمد و سپاس ہے پروردگار غالب و دانا کے لئے جس نے ایک بار پھر اسلامی ایران کو سربلند اور عظیم الشان ملت ایران کا چہرہ روشن کر دیا۔ ایک مشکل امتحان، جو مشکل حالات میں، عوام اور ذمہ دار حکام کی ہمت سے انتہائی سکون و وقار کے ساتھ انجام کو پہنچا، اور ملت کی منتخب ہستی عظیم ذمہ داری نبھانے کے لئے آمادہ ہو گئی۔

فقید و شہید صدر کے ادھورے دور کے بعد، چودہویں صدارتی انتخابات، ملت ایران کے افتخارات و اعزازات میں سے ایک، مستحکم اسلامی نظام کی استواری کی علامت اور ملک کے سیاسی ماحول کی عقلیت و وقار کی علامت ہے۔ دنیا کے بعض ممالک میں اس طرح کے [قومی] امتحانات میں بعض ناپسندیدہ اور ناخوشگوار واقعات کو دیکھا جائے تو اس سے ایران اور ایرانیوں کی برتری کا اظہار ہوتا ہے۔

اب میں، ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس افتخار کی تخلیق میں کردار ادا کیا، ملت ایران [کی رائے] کی پیروی کرتے ہوئے، جناب آقائے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی عقلمند، دیانتدار، مقبول اور علمی شخصیت کو ملنے والی قومی رائے کی توثیق کرتا ہوں اور انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کرتا ہوں؛ اور ان کی کامیابی کی دعا اور خالصانہ آرزو کرتے ہوئے یاددہانی کراتا ہوں کہ جب تک کہ وہ اپنے معمول کے رویے کے مطابق اسلام اور انقلاب کی صراط مستقیم پر گامزن رہیں گے، عوامی رائے اور میرا یہ توثیقی حکم قائم اور جاری رہے گا۔

 

والسلام علی عباد اللہ الصالحین

سیّدعلی خامنہ ای

28 جولائی 2024ع‍

۔۔۔۔۔۔۔

110