اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

16 مارچ 2024

12:43:37 AM
1444653

طوفان الاقصی؛

آئرش رکن کی غزہ کے بارے میں یورپی پارلیمان کی قراردادوں پر شدید احتجاج + ویڈیو

یورپی پارلیمان کے آئرش رکن نے طالبان اور غزہ کے سلسلے میں اس پارلیمان کی حالیہ قراردادوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے یورپی ممالک کو غزہ میں صہیونی غاصبوں کے جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آئرش رکن مک والیس (Mick Wallace) نے یورپی پارلیمان کی قراردادوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا:

طالبان اور غزہ کے بارے میں ایک ساتھ قرار داد خوانی!

یہ باور کرنا بہت مشکل ہے کہ یورپی پارلیمان میں ان دو مسائل کو ایک ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے۔

عورتوں کے ساتھ سلوک کے حوالے سے، طالبان قابل مذمت ہے۔ قرارداد کہتی ہے کہ انہیں اپنے جرائم کا جوابدہ ہونا چاہئے۔ پابندیوں کو لاگو کرنا چاہئے۔ غزہ میں نسل کشی کے دوران صرف حماس کو قابل مذمت ٹہرایا گیا ہے۔

غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد اسرائیل کے ہاتھوں روک لی گئی ہے۔ لیکن جب آپ یورپی پارلیمان کی قرارداد پڑھتے ہیں تو اس مسئلے کو نہیں سمجھتے!

اسرائیلی مقدمہ چلائے بغیر غزہ کے مردوں، عورتوں اور بچوں کو موت کی سزا دے رہے ہیں۔ لیکن آپ [یورپی] اس کے بارے میں کچھ نہیں کہیں گے۔

اسرائیلی غزہ پر قحط مسلط کر رہے ہیں اور بھوک کو 23 لاکھ غیر فوجی فلسطینیوں کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن اگر ہم تمہاری باتیں سننا چاہیں تو آپ قسم کھا کر کہیں گے کہ یہ معمول کا ایک طبیعی المیہ ہے!

ہم طالبان کو پسند نہیں کرتے لیکن وہ دسوں ہزار غیر فوجی عوام کو قتل نہیں کر رہے ہیں، لیکن آپ انہیں ہر ممکن حد تک سزا دے رہے ہیں۔ جبکہ آپ بذات خود اسرائیلی ریاست کے ـ نسل کشی پر مبنی ـ جرائم کا تذکرہ تک نہیں کر سکتے!

کیا یہ اس لئے ہے کہ آپ اسرائیل کے جنگی جرائم میں برابر کے شریک ہیں؟

یہاں [یورپی پارلیمان میں] کیا ہو رہا ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔

110