اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

10 اکتوبر 2023

5:45:22 PM
1399794

طوفان الاقصٰی؛

ویڈیو | اور حماس کے مسلح کارکن میرے گھر میں داخل ہوئے؛ اسرائیلی عورت کی دلچسپ باتیں

اسرائیلی عورت نے صہیونی ریاست کے چینل 12 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے گھر میں داخل والے فلسطینی مقاومت کے مجاہدین کے بارے میں کہا: انہوں نے مجھ سے کہا: فکرمند نہ ہونا، ہم مسلمان ہیں اور آپ کو کوئی نقصان نہيں پہنچائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی خاتون نے صہیونی چینل 12 کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اپنے گھر میں حماس کے مجاہدین کے داخلے کے بارے میں کہا:

- وہ میرے گھر میں داخل ہوئے۔ میں نے انگریزی میں ان سے کہا: میرے دو بچے ہیں، یہ پہلی بات تھی جو میں نے ان سے کہہ دی۔ انہوں نے اطراف میں نظریں دوڑا دیں اور انگریزی زبان میں جواب دیا "فکرمند نہ ہونا ہم مسلمان ہیں اور ہم آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچائیں گے"، ایک طرف سے میں بہت حیران ہوئی اور دوسری طرف سے مجھ پر جو بھاری دباؤ تھا اس میں کمی آئی۔ حماس کا کارکن ڈائننگ روم سے ایک کرسی لایا اور میں اپنے دو بچوں کے ساتھ کرسی پر بیٹھ گئی۔ ایک مسلح شخص کمرے میں ہمارے قریب چہل قدمی کر رہا تھا، دوسرے افراد گھر کے اطراف میں تھے۔ ان میں سے ایک نے کمرے کے ایک کونے میں کچھ کیلے دیکھ لئے اور مجھ سے پوچھا: "میں ایک کیلا کھا سکتا ہوں؟"، "جی ہاں! کھا سکتے ہو"، اسرائیلی عورت نے مسکرا کر کہا۔

اینکر: بچے کیا کہہ رہے تھے؟

- بڑا بچہ شدید دباؤ میں تھا لیکن چھوٹا بچہ بالکل پر سکون تھا اور فکرمند نہیں تھا اور ٹیبلٹ سے کھیل رہا تھا، جس چیز نے بچوں کو تھوڑا سا خوفزدہ کر دیا تھا وہ ہتھیار تھے جو ان کے ہاتھوں میں تھے۔ وہ آپس میں عربی بول رہے تھے۔ میرے بڑے بچے نے کہا: "یہ لوگ سوچ رہے ہیں کہ کس طرح آپ سے معذرت خواہی کریں"۔ (اینکر اور اسرائیلی عورت ہنستے ہیں)۔ میں نے اپنے بچے سے کہا: "ممکن نہیں ہے"۔ وہ دو تقریبا دو گھنٹے ہمارے گھر میں تھے اور پھر دروازہ بند کرکے چلے گئے، اتنی ہی سادگی کے ساتھ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110