اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
بدھ

4 مئی 2022

10:26:14 AM
1254336

یوکرین کے 39 فوجی مراکز تباہ ہوئے، روس

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے یوکرین کو ہونے والے نقصانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی فضائیہ نے منگل کے روز یوکرین کے 39 فوجی مراکز کو تباہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق، روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکف نے اپنی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ منگل کے روز یوکرین کے 39 فوجی مراکز کو تباہ کرنے کے علاوہ ہتھیاروں کے 6 گوداموں اور اسی طرح امریکی ساخت کے ایک ریڈار کے مرکز کو میزائل سے تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صرف منگل کے روز یوکرین کے 210 فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ یوکرین کی جنگ کو 70 روز ہو گئے ہیں اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے 37 لاکھ افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور اب تک 1080 عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242