1 جنوری 2020 - 04:27
حضرت زینب کی ولادت کے ساتھ ہی2020 کا پہلا سورج طلوع

حضرت زینب (س) کی ولادت با سعادت کے اس با برکت موقع ہم سب دعا گو ہیں کہ نیا عیسوی سال 2020 امن وخوشحالی اور صحت و سلامتی کا سال ہو۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیا دن، نیا سال، نئی امنگیں، نئی امیدیں،2020ء کا پہلا سورج نئی خوشیوں، نئی امنگوں اور کامیا بیوں کی نوید لیے طلوع ہو گیا ہے جس سے دنیا میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی روشنی پھیلے گی، مسائل حل اور خواب پورے ہوں گے اور اسلام و مسلمین کا بول بالا اور طاغوتی اور سامراجی قوتوں کا خاتمہ ہو گا ۔ انشاءاللہ۔

جن تلخیوں، شکست اور ناکامیوں کا سامنا گزشتہ سال کے دوران رہا، دعا ہے کہ اس سال تمام دیرینہ مسائل حل اور ادھورے خواب پورے ہوں، نیا سال محبت اور بھائی چارے کے فروغ کا سال ثابت ہو۔

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تقاریب منعقد ہوئیں اور2020ء کی آمد کا جشن منایاگیا۔

سحرعالمی نیٹ ورک اپنے سامعین، ناظرین اور چاہنے والوں کو نئے عیسوی سال 2020 کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔




/129