اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجی کارواں جو صوبہ قندوز کے ضلع چھاردرہ کے سفربای علاقے میں طالبان کے اڈوں پر حملہ کرنا چاہتا تھا، دھماکے کا نشانہ بناانھوں نے کہا کہ اس دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ نومبر کے مہینے میں بھی صوبہ پروان کے ضلع بگرام میں امریکی فوجی کانوائے کے راستے میں بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی فوجی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں دوہزار ایک سے اب تک تین ہزار پانچ سو چونسٹھ غیرملکی فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں دوہزار چار سو بائیس امریکی فوجی ہیں۔افغانستان میں اٹھارہ سالہ امریکی موجودگی سے نہ صرف اس ملک میں امن نہیں قائم ہوا بلکہ روز بروز بدامنی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
/129