بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کا بیان آپریشن وعدہ صادق - 2 کی دوسری سالگرہ کے موقع پر درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
یکم اکتوبر کا دن "آپریشن وعدہ صادق-2" کی تاریخی اور زندہ جاوید کے تاریخی حماسے اور سال 2024 میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کی تاریخی اور فخر انگیز کاروائی کی یاد دلاتا ہے؛ وہ آپریشن جس میں طاقتور ایران نے محاذِ مزاحمت کے کمانڈروں اور رہنماؤں، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید لیفٹیننٹ جنرل پاسدار عباس نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں میزائلوں اور درست نشانے پر لگنے والے ڈرونز لانچنگ کی کئی لہروں سے مقبوضہ علاقوں کے قلب پر لرزہ طاری کر دیا اور صہیونی رجیم کی کاغذی ہیبت کے ذلت آمیز زوال کو دنیا کے سامنے پیش کردیا۔
"وعدہ صادق - 2" کاروائی، صرف عالمی مجامع کی مہلک [اور مجرمانہ] خاموشی میں دشمن کی جارحیتوں اور جرائم کے جواب میں ایک سخت تعزیری کاروائی ہی نہیں تھی، بلکہ ایران کی بہادر اور عظیم الشان قوم کے دشمنوں، خصوصاً خبیث اور بھیڑیا صفت صہیونی رجیم کے لئے ایک واضح پیغام بھی تھی کہ: "مفت دھمکیوں [اور دھمکیاں دے کر یا خطرہ پیداکرکے، کچھ بھی ادا کئے بغیر جان بچا کر، بھاگ جانے] کا دور ختم ہو چکا ہے اور ہر جارحیت کا پشیمان کن اور دردناک جواب دیائے جائے گا۔"
یہ تزویراتی کاروائی "عسکری عقلیت کی علامت اور تسدیدی توازن کے ڈیزائنر" لیفٹیننٹ جنرل پاسدار شہید محمد باقری کی تدبیر و قیادت، "میدان کے سپہ سالار اور انقلاب و مزاحمت کے مکتب کے علمبردار" لیفٹیننٹ جنرل پاسدار ڈاکٹر حسین سلامی کی بہادرانہ اور اثرگذار کمان، میجر جنرل پاسدار شہید امیرعلی حاجی زادہ کی "تکنیکی ذہانت اور جارحانہ صلاحیت"، اور میجر جنرل پاسدار شہید محمود باقری کی "عملیاتی [آپریشنل] بصیرت اور جہادی روح" کی برکت سے ساتھ انجام دی گئی، جس نے ایران کی میزائل طاقت، تمام تر حیت انگیزیوں کے ساتھ، صہیونی دشمن اور اس کے حامیوں خصوصاً وائٹ ہاؤس کے مجرم حکمرانوں کو جتا دی۔
محاذِ مقاومت کے شہداء اور اسلامی ایران کی طاقت کی یاد، نام اور حماسوں (Epics)، خصوصاً امامِ شہیدِ امت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (اعلی اللہ مقامہ الشریف)، کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ طاقتور عوامی اور انقلابی سپاہ پاسداران کی حیرت انگیز طاقت نے دوسری اور تیسری امریکی-صہیونی مسلط کردہ جنگ میں، دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر، شیطانی امریکی دشمن کو بھی جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا اور میدان جنگ میں حضرت امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) کے ابدی اور تاریخی جملے "اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک بھی نہ ہوتا" کی عینی تفسیر پیش کر دی؛ اور آج یہ ادارہ جو ملت کا خادم اور ملک کا محافظ ہے، دوستوں اور دشمنوں کی نظر میں اسلامی جمہوریہ کی طاقت کا ستون بن گیا ہے۔
آخر میں ایران کی شریف، بہادر اور تاریخ ساز قوم اور خطے میں محاذِ مزاحمت کی مدد کرنے والی قوموں کو یقین دلاتے ہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، انقلاب کے دو عظیم اماموں ـ امام کبیر اور امام شہید ـ کے شہید کی فکری اور عملی وراثت سے تمسّک اور انقلاب اسلامی کے عظیم الشان رہبر اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالیٰ) کی حکیمانہ قیادت کی پیروی کے سائے میں، مضبوطی، قطعّیت، اور امریکی-صیہونی دشمن کی موجودگی سے آلودہ علاقوں اور اثاثوں پر گہری نظر رکھ کر، ہاتھ ٹریگر پر رکھے، ہر ممکن خطرے اور جارحیت، یا بڑے شیطان کے کیمپ اور اس کے خطے کے حقیر پیادوں کی ممکنہ حساباتی غلطیوں کا فیصلہ کن، فوری، دردناک، پشیمان کن اور آپریشن وعدہ صادق - 2 سے بھی زیادہ مہلک جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
یکم اکتوبر 2026ع
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ