اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کے خوفناک زلزلہ کے بعد زندگی آہستہ آہستہ اپنے معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔ اسی حوالے سے میر پور آزاد کشمیر میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔
24 ستمبر کے المناک زلزلہ میں تعلیمی اداروں کی بلڈنگز بری طرح متاثر ہوئی تھی لہذا میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہوم اکنامکس طالبات ٹینٹ میں اپنے امتحانی پیپر دے رہی ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز کے مطابق تعلیمی اداروں کی 289 میں سے 100 کے قریب بلڈنگز محفوظ ہیں اور 189 تعلیمی اداروں کو ٹینٹ شیلٹر فراہم کئے گئے جس میں وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر رہے ہیں اور ناقابل استعمال بلڈنگز میں قائم ادارے کھولنے پر مستقل پابندی ہو گی۔
یاد رہے 24 ستمبر کو کشمیر کی زمین نے ایک بار پھر کروٹ بدلی تھی جس کے نتیجے میں 40 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ قریبا 400 افراد زخمی ہوئے تھے۔
/129
8 اکتوبر 2019 - 05:01
News ID: 981059
میر پور آزاد کشمیر میں 24 ستمبر کے المناک زلزلہ کے قریبا دو ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔