اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نئی دہلی سے ہمارے نمائندے نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شمالی ریاست اتر پردیش اور جنوبی ریاست تلنگانہ میں کم سے کم پینتالیس افراد تیز بارش اور سیلاب کی لپیٹ میں آکے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
اس سے پہلے ریاست مہاراشٹرا میں بھی شدید بارش اور سیلاب سے سترہ سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبر ملی تھی ۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو دن تک جاری رہےگا ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں جون کے وسط سے ستمبر کے اختتام تک مانسون بارشوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔،
/129
29 ستمبر 2019 - 05:19
News ID: 978907
ہندوستان میں شدیدبارشوں اور سیلاب میں درجنوں افراد کے ہلاک ہوجانے کی خبر ہے۔