24 ستمبر 2019 - 05:37
کیا انصار اللہ صہیونی ریاست کو حملے کا نشانہ بنا سکتی ہے؟

یمنیوں کے جارحین کے مقابلے میں حالیہ حملے سے یہ چیز بھی واضح ہو چکی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں حتیٰ صہیونی دشمن کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق آرامکو کے حملے میں یمنیوں کی کامیابی مختلف وجوہات کی بنا پر صہیونی ریاست کی سالمیت کے لیے بھی خطرہ ہے۔
النشرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنیوں کے ذریعے آرامکو آئل ریفائنری کمپنی کو حملے کا نشانہ بنایا جانا، اپنے تحفظ کے لیے یمنیوں کا یہ غیر معمولی اقدام تھا اس لیے کہ سعودیوں نے یمنیوں پر جرائم کرنے میں کوئی لمحہ فروگزاشت نہیں کیا تھا لہذا یمنیوں کا یہ اقدام ان کے دردناک جرائم کا ایک اہم ردعمل تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب انصار اللہ نے دشمن کے جارحانہ اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا بلکہ اس سے قبل عرب امارات اور سعودی عرب کے دیگر کئی مقامات کو نشانہ بنانے میں انصار اللہ کامیاب ہو چکی ہے تاکہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں ملک کا تحفظ فراہم کر سکے اور دشمن کے ظلم و جور اور جارحیت کے روک تھام کی چارہ جوئی کر سکے۔ اگر چہ یمن گذشتہ پانچ سالوں سے محاصرے، جنگ اور تباہی سے دوچار ہے لیکن اس ملک کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی علمی توانائی کو اپنے ملک کے تحفظ پر صرف کریں لیکن جو چیز حائز اہمیت ہے وہ یہ ہے کہ یمن میں انصار اللہ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے جیسا سلوک نہیں کیا اس لیے کہ سعودی اتحادی یمن میں جب یمنی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں ناکام ہوئے تو انہوں نے ملک کے بنیادی ڈھانچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے امریکہ اور اس کے اتحادی اس ملک کے عوامی افکار کو اپنی طرف موڑنے میں ناکام رہے۔
یمنیوں کے جارحین کے مقابلے میں حالیہ حملے سے یہ چیز بھی واضح ہو چکی ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیاں حتیٰ صہیونی دشمن کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس حقیقت کی ایک وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ جنوبی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کے شمالی شہر تبوک کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا اس بحیرہ اور اسرائیل کی بندرگاہ ایلات کے درمیان فاصلہ ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی سالمیت خطرے میں ہے اور اگر صہیونی ریاست سعودی عرب کو اسلحہ بیچ کر یمن میں جاری جارحیت اس کا ساتھ دیتی رہے گی تو عین ممکن ہے کہ انصار اللہ کسی مناسب وقت میں صہیونی ریاست کو بھی نشانہ بنا دے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242