اہل بیت(ع) خبررسان ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف فرانس سے وطن واپسی کے بعد ایک اعلی وفد کے ہمراہ چين روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خآرجہ 4 یورپی ممالک فن لینڈ، سویڈن، ناروے اور فرانس کے دورے کے بعد کل رات تہران پہنچے اور آج صبح وہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی وزير خارجہ فرانس سے وطن واپسی کے بعد چین، جاپان اور ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ظریف نے کل فرانس میں جی 7 کے اجلاس کے ضمن ميں فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات اور گفتگوکی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169