اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف 2 ک ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر بمباری کی ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اعلان کیا ہے یمنی فوج نے قاصف 2 کے ذریعہ ابہا ایئرپورٹ کی حساس جگہوں نیز ایئر پورٹ کے ٹاور کو نشانہ بنایا ہے
۔یحیی سریع نے کہا کہ یمنی حکومت اور عوام نے اس جنگ میں سعودی عرب کو شکست دینے کا عزم کررکھا ہے۔
اس نے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں گہرا شگاف پیدا ہوگیا ہے پہلے قطر نے سعودی فوجی اتحاد کو ترک کردیا اور اب متحدہ عرب امارات نے سعودی اتحاد سے خارج ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔
اس نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔
/129
25 اگست 2019 - 08:21
News ID: 971383
یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف 2 ڈرون کے ذریعہ سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر بمباری کی ہے۔