21 اگست 2019 - 18:38
بھارتی فوجی کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیرمیں کرفیوکا 17 واں روز ہے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2  افراد کو جاں بحق کردیا،ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک کشمیری  ہلاک  ہوگیا۔ کشمیر میں آج 17 ویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔

..........

300