اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید محمد جواد ہاشمی نژاد نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیرایرانی نے شرعی احکام اور دیگر دینی امور سے متعلق سوالات کے جوابات دینے اور ان زائرین کی فکری اور نظریاتی سطح کو بلند کرنے نیز جدید نسل میں اسلامی اقدار کی تقویت کے مدنظر متعدد مراکز قائم کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عرب زبان زائرین 32003232 نمبر پر، انگریزی بولنے والے زائرین صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک 32002800 نمبر پر اور باقی تمام غیرایرانی زائرین اور اسی طرح بیرون ملک مقیم ایرانی 32002402 نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں اور شرعی احکام و مسائل سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات، اور ساتھ ہی اعتقادی و دینی سوالات کے جوابات بھی علماء سے فون کرکے معلوم کرسکتے ہیں۔
ہاشمی نژاد نے قرائت قرآن و تجوید کی تعلیم کی کلاسوں کو اس ادارہ کی دیگر خدمات قراردیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے سوالوں کے صحیح اور منطقی و مدلل جواب اور درست سمت میں ان کی رہنمائي سے دینی عقائد کی تقویت او ر شبہات کے رفع ہونے کے ساتھ ساتھ حتی دیگر ادیان کے نوجوان بھی اسلام کی جانب مائل ہوں گے اور خود مسلمانوں میں انحراف کا خطرہ کم یا پھر ختم ہوجائے گا ۔
/129
14 اگست 2019 - 08:25
News ID: 968821
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ غیرایرانی زائرین اور بیرون ملک مقیم ایرانی، حرم مطہر رضوی میں شب و روز 32002402 نمبر پر فون کرکے شرعی و اعتقادی سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔