16 جولائی 2019 - 04:22
بروسلز اجلاس کا محور ایران جوہری معاہدے کا تحفظ ہے: مغرینی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی خاتون سربراہ نے کہا ہے کہ بروسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کا اہم محور ایران جوہری معاہدے کا تحفظ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ان خیالات کا اظہار فیڈریکا مغرینی نے بروسلز کے اجلاس سے پہلے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بروسلز نشست میں یورپی یونین کے تمام ارکان اور اس کے بین الاقوامی اتحادی، ایران جوہری معاہدے کے تحفظ پر کوشش کریں گے۔

مغرینی نے مزید کہا کہ ہم اس اجلاس کو ایران کے معاملات سے آغاز کریں گے اور جوہری معاہدے پر ایرانی اقدامات کے پورے نفاذ کی صورتحال پر واپس جانے کیلئے کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

 یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غیر قانونی امیگریشن کیخلاف عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری معاہدے سے متعلق امریکی کی وعدہ خلافی اور ایران مخالف امریکی دباؤ میں اضافہ کے پیش نظر، 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت طے کی گئی یورینیم کے افزودہ ذخیرے کی حد پار کرلی ہے۔

جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی سے ایک سال گزر گیا اور اسی دوران ایران نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر فریقین کو اس نقصان کا ازالہ کرنے کا کافی وقت دیا.



/129