اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آج اپنے ایک بیان میں فلپائن میں داعش کے ذریعہ ہونے والے دہشتگردانہ خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی.انہوں نے اس دہشتگردی کے واقعے پر فلپائن کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں فلپائن کے جولا جزیرے میں واقع ایک بیس پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چند دیگر زخمی ہوئے .بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش نےدہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی.
.......
/169