3 جون 2019 - 12:05
امریکی کلیساوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں دو گنا اضافہ

اس سے قبل بھی پنسیلوانیا ٹیم نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ۱۰۰۰ سے زائد نوجوانوں کو جنسی ہراسانی کا شکار بنائے جانے کی خبر دی تھی اور اس کا الزام ۳۰۰ پادریوں پر لگایا گیا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، American Episcopal Assembly کا کہنا ہے کہ امریکی کلیساوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اور اسمبلی نے جنسی ہراساں کا شکار بننے والے افراد کو مجموعی طور پر ۳۰۱ ملین ۶۰۰ ہزار ڈالر کا معاوضہ منظور کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ رقم ۲۰۱۶ میں دئے گئے معاوضے سے دو گنا زیادہ ہے۔
اس سے قبل بھی پنسیلوانیا ٹیم نے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران ۱۰۰۰ سے زائد نوجوانوں کو جنسی ہراسانی کا شکار بنائے جانے کی خبر دی تھی اور اس کا الزام ۳۰۰ پادریوں پر لگایا گیا تھا۔
اپیسکوپال اسمبلی نے کاتھولیک کلیساوں میں جنسی ہراسانی کے واقعات کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ شائع کی ہے جس کی وجہ سے امریکہ کی کئیں ریاستوں میں پراسیکیوٹر افیسروں نے تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے۔ اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ کلیساوں کے چہرے سے دھبہ مٹانے کے لیے سرکاری عہدیداروں سے تعاون جاری ہے اور جنسی زیادتی کرنے والے پادریوں کو عدلیہ کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ ایسے حال میں ہے کہ پنسیلوانیا کے اٹارنی جنرل نے کلیساوں کے آرکیوز سے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پادریوں کی دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242