28 مئی 2019 - 14:22
پاکستانی وزیرخارجہ سعودی عرب روانہ ہوگئے

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سعودی عرب میں اوآئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سربراہ اجلاس میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے، کونسل آف فارن منسٹرزاجلاس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا جب کہ ایک نیا امن منصوبہ جس کا تذکرہ ہورہا ہے اس پربھی بات چیت ہوگی۔

.......

/169