25 مئی 2019 - 15:03
ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ کی افطار پارٹی میں شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے ہمراہ وفد نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے وزير خارجہ، پاکستانی فوج کے سربراہ باجوہ ، پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اسد قیصر اور پاکستان کے وزير اعظم عمران خان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

.......

/169