اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن شرعی شعیان کے صدراور سینئر حریت لیڈر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بانڈ ی پورہ سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس انسانیت سوز اور دل دہلانے والے واقعہ سے انسانیت شرمسار ہوئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا۔ اس واقعے میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں نماز جمعہ کے بعد عوام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی بگاڑ اور خرابیاں اب اس حد تک جا پہنچی ہیں کہ اب ایسے ددرناک واقعات ہمارے سماج کی کہانی بن چکے ہیں، ہماری بے حسی اور سماجی معاملات سے لا تعلقی کی وجہ سے اب معصوم بچیوں کی تارتار ہوتی عصمتیں اور ان کی چیخیں ہمارے لئے معمول کی بات بن چکے ہیں اخلاق اور کردار کی گراوٹ کی یہ سطح کسی بھی قوم کی ہلاکت اور تباہی کیلئے کافی ہے۔ انجمن شرعی شعیان کے اہتمام سے آ ج نماز جمعہ کے بعدبڈگام، حسن آ باد، سوناوری، اندرکوٹ اور دیگر علاقوں میں جلوس نکالے گئے۔ ترگام سمبل میں پیش آئے انسانیت سوز واقعہ کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے واقعہ میں کی متاثرہ بچی کو انصاف کی مانگ کرتے ہوئے ملوث فرد کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے شہید ارشد حسین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے اور قتل میں ملوث افراد کو فوری طور سزا دی جائے۔آغا حسن نے بھدرواہ میں معصوم افراد پر مسلح افراد کی فائرنگ جس میں ایک شخص جاں بحق اور مزید دو افراد شدید مضروب ہوگئے ہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث درندوں کو فوری طور گرفتار کیاجائے تاکہ وہاں پر مسلمان کسی خوف وخطر کے بغیر اپنی زندگی گذارسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲