27 اکتوبر 2026 - 11:27
عمان: ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرکے امریکہ قیامِ امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت ایران کو سلامتی کے لیے خطرہ بنا کر پیش کرنے کے ذریعے امن کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عمان کے وزیر خارجہ نے امریکی حکومت کو خطے میں عدم تحفظ اور عدم استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے اس کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

بدر البوسعیدی نے زور دیا کہ امریکہ ایران کو سلامتی کے خطرے کے طور پر پیش کرکے امن کے حصول کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے چھ رکن ممالک، ایران اور عراق کے درمیان عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha