اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے، باوجود اس کے کہ انھوں نے ایران کے خلاف فوجی آپشن اور امریکی بحری بیڑا بھیجنے کی دھمکی بھی دی ہے، اعلانیہ طور پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تہران کو خبردار کرتے ہیں تاہم ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے۔اس سے قبل جان بولٹن نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ علاقے میں یو ایس ایس ابراہم لینکلن بحری بیڑا تعینات کرے گا۔وائٹ ہاؤس کی جارحانہ پالیسیوں، جنگ پسندانہ اقدامات اور دھونس دھمکیوں پر یورپی ملکوں نے بھی منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔امریکی حکام ایران کے خلاف سخت لب و لہجے میں بیانات دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایرانی حکام نے ہمیشہ زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ کے کسی بھی طرح کے جنگ پسندانہ اقدام کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲