اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبوں میں آنے والے گرد و غبار کے طوفان کے باعث چار افراد جاں بحق اور اکسٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ نجف اشرف میں بھی مٹی کے طوفان نے چار افراد کی جان لے لی جبکہ بیس افراد کو حالت غیر ہونے پر اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
مٹی کے طوفان نے عراق کے جنوبی صوبوں میں رہائشی مکانات اور عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔
.......
/169