14 اپریل 2019 - 12:24
صنعا پر سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے متعدد افراد کو شہید یا زخمی کردیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، مسلمان ملک یمن پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ آل سعود کے اتحادی افواج کے حملے جاری ہیں۔
اتحادی افواج کے تازہ ترین حملے میں متعدد نہتے یمنی مسلمان خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔
المسیرہ نیوز نے خبردی ہے کہ آل سعود کے کرایے کے فوجیوں نے صنعا میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے مسلمان شہید یا زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے الحدیدہ میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

.......

/169