اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کا مقابلہ کرنے والے امریکی فوجی اتحاد نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
شامی وزارت خارجہ کے اہلکار نے شام میں جاری کشیدگی کے بارے میں واشنگٹن، لندن ،پیرس اور جرمنی سے شائع ہونے والے اعلامیہ کو جھوٹ، مکر و فریب اور نفاق پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے عوام کے قتل عام میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک شامل ہیں انھوں نے کہا کہ شامی عوام کے قتل عام میں ملوث ممالک کو شام کی تعمیر نو میں شامل نہیں کیا جائےگا۔
.......
/169