اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسے حال میں کہ نیوزی لینڈ میں ایک آسٹریلوی باشندے کے مجرمانہ اور غیر انسانی اقدام اور جمعہ کے نمازگزاروں پر دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے پوری دنیا میں جذبات عامہ کو صدمہ پہنچا ہے، امریکہ کا اصلی چہرہ نمایاں کرنے والے نسل پرست صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ضمنی طور پر اس دہشت گرد کی حمایت کی ہے۔
ٹرمپ نے (جنوبی ایشیا کے وقت کے مطابق) جمعہ کی شام کو نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے ضمن میں کرسٹ چرچ کی مسجدالنور پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پرنٹ ٹارنٹ کے جاری کردہ 73 صفحات پر مشتمل بیان کی موجودگی کا سرے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے ایسی کوئی عبارت دیکھنے کو نہیں ملی جس میں مجھے [ٹرمپ کو] "سفید فامی تشخص کا احیاء کنندہ" قرار دیا گیا ہو۔
رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ نے اس سوال کے جواب میں کہ "کیا "سفیدفامی قوم پرستی" کا خطرہ دنیا میں پھیل رہا ہے؟ دعوی کیا کہ: "درحقیقت نہیں، وہ ایک اقلیتی گروپ ہیں جنہیں بہت سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے"۔
جمعہ 15 مارچ 2019ع کو صبح کے وقت نیوزی لینڈ کے مقامی ذرائع نے شہر کرسٹ چرچ میں مسجد النور سمیت دو مسجدوں پر دہشت گردانہ حملوں کی خبر دی، جن میں کم از کم 50 نمازی شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
http://fna.ir/bs1znl
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲