15 مارچ 2019 - 11:30
پاراچنار سے تعلق رکھنے والا جوان راولپنڈی میں فائرنگ سے شہید

ثاقب بنگش کسی کام کے غرض سے چاندنی چوک گئے تھے، جہاں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جو موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ثاقب بنگش ولد ڈاکٹر مدثر حسین کا تعلق پاراچنار کے علاقہ شلوزان سے تھے۔ لیکن عرصہ سے راولپنڈی میں رہائشی تھے۔
کل ثاقب بنگش کسی کام کے غرض سے چاندنی چوک گئے تھے، جہاں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ جو موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
مرحوم کا جنازہ انکے آبائی علاقے شلوزان پہنچادیا گیا۔ جہاں سینکڑوں لوگوں نے مرحوم کی تجہیز و تکفین کردیا۔

.......

/169