10 مارچ 2019 - 19:33
نواز شریف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے جارہا ہوں، بلاول بھٹو

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف بیمار ہیں ان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملنے جارہا ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف سے ملنے جا رہا ہوں، ان سے ملاقات کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، وہ علیل ہیں انہیں علاج کی مناسب سہولت ملنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے دوروں کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلبز بھی جاؤں گا اور صحافیوں سے ملوں گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169